Sahih Muslim
938.01

محمد بن سیرین نے کہا : حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فر ما یا ہمیں جنازوں کے ساتھ جا نے سے روکا جا تا تھا لیکن ہمیں سختی کے ساتھ حکم نہیں دیا گیا ۔

938.02

حفصہ نے حجرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روا یت کی ، انھوں نے کہا : ہمیں جنازوں کے ساتھ جا نے سے رو کا گیا لیکن ہمیں سختی کے ساتھ حکم نہیں دیا گیا ۔

938.03

ابن ادریس نے ہمیں ہشام سے حدیث بیان کی ، انہوں نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کوئی عورت کسی مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے ، مگر خاوند پر ، ( اس پر ) چار مہینے دس دن ( سوگ منائے ) نہ وہ عَصب کے خانہ دار کپڑے کے سوا کوئی رنگا ہوا کپڑا پہنے ، نہ سرمہ لگائے ، مگر ( اس دوران میں ) جب ( حیض سے ) پاک ہو تو معمولی سی قُسط یا اظفار ( جیسی کوئی چیز ) استعمال کر لے ۔ " ( یہ دونوں خوشبوئیں نہیں ، صرف بدبو کو زائل کرنے والے بخور ہیں)

938.04

عبداللہ بن نمیر اور یزید بن ہارون ، دونوں نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ، اور دونوں نے کہا : " طہر کے آغاز میں تھوڑی سی قسط اور اظفار لگا لے

938.05

ایوب نے حفصہ سے ، انہوں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے کہا : ہمیں منع کیا جاتا تھا کہ ہم کسی مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ منائیں ۔ مگر خاوند پر ، ( اس پر ) چار مہینے دس دن ( سوگ ہے ۔ ) نہ سرمہ لگائیں ، نہ خوشبو استعمال کریں اور نہ رنگا ہوا کپڑا پہنیں ، اور عورت کو اس کے طہر میں ، جب ہم میں سے کوئی اپنے حیض سے غسل کر لے ، اجازت دی گئی کہ وہ تھوڑی سی قسط اور اظفار استعمال کر لے