3354
Sahih
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا : میرے پاس مال ہے ، اور میرے والد کو میرے مال کی ضرورت ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم اور تمہارا مال تیرے والد کا ہے ، کیونکہ تمہاری اولاد تمہاری بہترین کمائی ہے ، تم اپنی اولاد کی کمائی کھاؤ ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔