3353
Sahih
ابومسعود انصاری ؓ بیان کرتے ہیں ، میں اپنے غلام کو مار رہا تھا اسی دوران میں نے اپنے پیچھے سے ایک آواز سنی :’’ ابومسعود ! جان لو ، اللہ تم پر اس سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تم اس پر قدرت رکھتے ہو ۔‘‘ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! وہ اللہ کی رضا کی خاطر آزاد ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ سن لو ! اگر تم ایسا نہ کرتے تو تمہیں جہنم کی آگ جلاتی ‘‘ یا (فرمایا) :’’ تمہیں آگ چھوتی ۔‘‘ رواہ مسلم ۔