Mishkat Al-Masabih
1084
Sahih

مجاہد ؒ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ کوئی شخص اپنے اہل خانہ کو مسجد جانے سے نہ روکے ۔‘‘ (یہ سن کر) عبداللہ بن عمر ؓ کے ایک بیٹے نے کہا : ہم انہیں ضرور روکیں گے ۔ اس پر عبداللہ ؓ نے فرمایا : میں تمہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں ، اور تم یہ کہہ رہے ہو ، راوی بیان کرتے ہیں : عبداللہ ؓ نے زندگی بھر اس سے کلام نہیں کیا ۔ ضعیف ۔