Muwatta Malik
Sahih
578

ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ اونٹوں سے کم میں زکوة نہیں ہے اور پانچ اوقیوں سے جو چاندی کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے اور پانچ وسق سے جو غلہ کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے ۔

Sahih
579

ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کھجور پانچ وسق سے کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے اور جو چاندی پانچ اوقیہ سے کم ہو اس میں زکوة نہیں ہے اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکوة نہیں ہے ۔ امام مالک کو پہنچا کہ عمر بن عبدالعزیز نے لکھا اپنے عامل کو دمشق میں کہ زکوة سونے چاندی اور زراعت اور جانوروں میں ہے ۔

Maqtu Daif
580

No translation available for this language.

Mauquf Daif
581

محمد بن عقبہ نے پوچھا قاسم بن محمد بن ابی بکر سے کہ میں نے اپنے مکاتب سے مقاطعت کی ہے ایک مال عظیم پر تو کیا زکوة اس میں واجب ہے قاسم بن محمد نے کہا کہ ابوبکر صدیق کسی مال میں سے زکوة نہ لیتے تھے ۔

Mauquf Sahih
582

قدامہ بن مظعون سے روایت ہے کہ جب میں عثمان بن عفان کے پاس اپنی سالانہ تنخواہ لینے آیا تو مجھ سے پوچھتے کہ تمہارے پاس کوئی ایسا مال ہے جس پر زکوة واجب ہو اگر میں کہتا ہاں تو تنخواہ میں سے زکوة اس مال کی لے لیتے اور جو کہتا نہیں تو تنخواہ دے دیتے ۔

Mauquf Sahih
583

نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر کہتے تھے کسی مال میں زکوة واجب نہیں ہوتی جب تک اس پر کوئی سال نہ گزرے ۔

Maqtu Sahih
584

No translation available for this language.

Daif
585

کئی ایک لوگوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جاگیر کر دی تھیں بلال بن حارث مزنی کو کانیں قبیلہ کی جو فرح کی طرف ہیں تو ان کانوں سے آج تک کچھ نہیں لیا جاتا سوائے زکوة کے ۔

Sahih
586

ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رکاز میں پانچواں حصہ لیا جائے گا ۔

Mauquf Sahih
587

قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ حضرت ام المومنین عائشہ پرورش کرتی تھیں اپنے بھائی محمد بن ابی بکر کی یتیم بیٹیوں کی اور ان کے پاس زیور تھا تو نہیں نکالتی تھیں اس میں سے زکوة ۔

Previous section
Page 1 of 6
Next section